24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر کا چین سے اچھے تعلقات کے قیام پر اعتماد، تجارتی...

امریکی صدر کا چین سے اچھے تعلقات کے قیام پر اعتماد، تجارتی معاملات پر امریکی برتری کا دعویٰ

- Advertisement -

واشنگٹن ۔26اگست (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ’’عظیم تعلقات‘‘ قائم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ تاس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات کے آغاز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے چین کے ساتھ عظیم تعلقات قائم ہونے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری مذاکرات، بالخصوص تجارتی امور پر، امریکا کی پوزیشن کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس ایسے طاقتور کارڈزموجود ہیں جو فائدہ مند نتائج حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان حالیہ برسوں میں تجارتی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں