واشنگٹن ۔27مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسی اور انجینئرنگ ریسرچ گرانٹس سے 3 ارب ڈالر کی رقم واپس لینے اور اسے امریکہ میں پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کو دینے پر غور کر رہے ہیں۔العربیہ کے مطابق ان کے یہ تبصرے پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر اس وقت سامنے آئے جب ان کی انتظامیہ کو یونیورسٹی کو غیر ملکی طلبہ کو داخلہ دینے سے روکے ہوئے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت گزرا ہے۔ یہ ٹرمپ کی امریکی تعلیمی اداروں پر کچھ حکومتی کنٹرول حاصل کرنے کی غیر معمولی کوششوں کا حصہ ہے۔
واضح رہے ٹرمپ نے گزشتہ چند ہفتوں میں ہارورڈ یونیورسٹی کی تقریباً تین ارب ڈالر کی وفاقی گرانٹس منجمد کر دی ہیں۔ گرانٹ کے فنڈز کا زیادہ تر حصہ کانگریس کی جانب سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بائیو میڈیکل ریسرچ کی فنڈنگ کے لئے مختص کیا جاتا ہے۔ یہ انفرادی سائنسدانوں کی جانب سے درخواست کےبعد اس پر ایک طویل عمل کے بعد ہوتا ہے۔
یہ کام عام طور پر پیشہ ورانہ اداروں میں نہیں کیا جاتا ہے۔یہ اقدام ہارورڈ یونیورسٹی اور وائٹ ہاؤس کے درمیان ایک وسیع تر جنگ میں تازہ ترین اضافہ کی نمائندگی کر رہا ہے کیونکہ ٹرمپ یونیورسٹیوں، لا فرموں، میڈیا آؤٹ لیٹس، عدالتوں اور دیگر اداروں کو اپنے ایجنڈے کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔