- Advertisement -
واشنگٹن ۔10نومبر (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 میں اپنے عہدے کی معیاد پوری ہونے کے بعد دوسری بار بھی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیا ہےتاہم حتمی فیصلے کا اعلان آئندہ سال کے شروع میں کریں گے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسری بار بھی صدر کے عہدے پر انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ فیصلہ ان کی فیملی کا ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے قیدیوں کے تبادلے بارے گفتگو میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے بعد روس قیدیوں کے ممکنہ تبادلے پر زیادہ سنجیدگی سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہو گا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=336647
- Advertisement -