34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر کا 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کا...

امریکی صدر کا 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کا اعلان

- Advertisement -

واشنگٹن ۔30جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ گوانتاناموبے ملٹری جیل میں 30 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو قید کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق یہ جیل 9/11 کے حملوں کے بعد دہشت گردی کے مشتبہ افراد کو رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ چونکا دینے والا اعلان گزشتہ روز اس وقت کیا جب انہوں نے لاکن ریلی بل پر دستخط کیے، جس کے تحت چوری اور پُرتشدد جرائم کے الزام میں دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کو مقدمے سے پہلے حراست میں رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس بل کا نام جارجیا کی نرسنگ کی طالبہ کے نام پر رکھا گیا ہے جسے گزشتہ سال وینزویلا کے ایک شہری نے قتل کر دیا تھا۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر رہے ہیں جس میں پینٹاگون اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ گوانتاناموبے میں 30 ہزار تارکین وطن کو رکھنے کے لیے انتظام شروع کریں۔ انہوں نے دوسرے دورِ اقتدار کے آغاز پر تارکین وطن کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قتل ہونے والی 22 سالہ امریکی نرسنگ طالبہ لاکن ریلی کے والدین کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاکن کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے، آج کے اقدام سے اس کا نام بھی ہمارے ملک کے قوانین میں ہمیشہ زندہ رہے گا، یہ بہت اہم قانون ہے۔وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد یہ پہلا بِل ہے جس پر ٹرمپ نے دستخط کیے ہیں۔ 20 جنوری کو ٹرمپ کی حلف برداری کے صرف دو دن بعد ریپبلکنز کی زیر قیادت امریکی کانگریس نے اسے منظور کیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553631

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں