ٹوکیو ۔ 27 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ جاپان کے دوران پیر کو شاہی محل میں شہنشاہ نورو ہیٹو کے ساتھ ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ قبل ازیں شاہی محل آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، بعدازاں صدر ٹرمپ اور شہنشاہ نورو ہیٹو نے قطار میں کھڑے اپنے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا ۔ اس مو قع پر استقبالیہ تقریب میں سکول بچے بھی شامل تھے جو دھوپ کی شدت کے باعث نڈھال ہو رہے تھے جنہیں ٹھنڈے مشروبات پلا کر ان کی طبیعت بحال کی گئی ۔ وزیر اعظم شنزو ابے جنہوں نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں امریکی صدر کے ساتھ مذاکرات کے بعد ان کے ساتھ شترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔