19.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر کی طرف سے ایران کو نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے...

امریکی صدر کی طرف سے ایران کو نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لئے دو ماہ کا وقت

- Advertisement -

واشنگٹن۔20مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لئے دو ماہ کا وقت دیا ہے۔سی این این نے امریکی صدر کی طرف سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو لکھے گئے خط کے مواد سے واقف ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لئے دو ماہ کا وقت دیتے ہوئے نئے جوہری معاہدے کے لئے مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔

شنہوا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکا ایران کے ساتھ آخری فائنل رائونڈ کے لئے تیار ہے اور وہ اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایران کے ساتھ ایسی صورتحال ہے کہ بہت جلد کچھ ہونے والا ہے، امید ہے کہ ہم ایک امن معاہدہ کر سکتے ہیں ۔

- Advertisement -

امریکی صدر کا خط متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو مشرق وسطیٰ کے امریکی صدر کے ایلچی سٹیو وٹ کوف نے گزشتہ ہفتے ابوظہبی کے دورے کے دوران پیش کیا تھا۔

بعد ازاں متحدہ عرب امارات نے یہ خط ایرانی حکام کو پہنچایا۔ واضح رہے کہ مئی 2018 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران امریکا نے ایران اور6عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے، جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں بھی بحال کر دی تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574562

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں