امریکی طیاروں نے شامی فوجیوں پر جان بوجھ کر حملہ کیا، بشارالاسد

110

دمشق ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی شہر دیر الزور میں امریکی طیاروں نے جان بوجھ کرشامی فوجیوں پر ایک گھنٹے تک فضائی حملے کیے ، امریکا جنگ بندی کے خاتمے کا ذمے دار ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ شام میں جنگ کے جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ ان کے مخالفین کے لیے غیرملکی امداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا شام میں روس کے ساتھ مل کر جنگجووں سے لڑنے کا عزم نہیں رکھتا ہے۔