22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی عدالت نےڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد زیادہ تر محصولات کو...

امریکی عدالت نےڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد زیادہ تر محصولات کو غیرقانونی دے دیا ہے

- Advertisement -

واشنگٹن ۔31اگست (اے پی پی):امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد زیادہ تر محصولات کو غیرقانونی دے دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق عدالت کا فیصلہ ریپبلکن صدر کے بین الاقوامی معیشت پر اثرانداز ہونے کے اس پالیسی اقدام کو کمزور کر سکتا ہے۔

عدالت نے نئے ٹیرفز کو 14 اکتوبر تک برقرار رہنے کی اجازت دی ہے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کو فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے عدالتی فیصلے کو ’انتہائی متعصب‘ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر یہ ٹیرفز ہٹا دیے گئے تو ملک کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو گا۔

تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کی مدد سے اپیل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں