امریکی عدالت کا اوریگن میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی پر عارضی پابندی کا حکم

واشنگٹن ۔6اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ریاست اوریگن میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق یہ حکم شہری آزادیوں اور وفاقی اختیارات کے درمیان توازن کے حساس معاملے کے تناظر میں دیا گیاہے۔عدالتی حکم کے مطابق نیشنل گارڈ کی تعیناتی پر اس وقت تک پابندی عائد رہے گی جب تک …

واشنگٹن ۔6اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ریاست اوریگن میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق یہ حکم شہری آزادیوں اور وفاقی اختیارات کے درمیان توازن کے حساس معاملے کے تناظر میں دیا گیاہے۔عدالتی حکم کے مطابق نیشنل گارڈ کی تعیناتی پر اس وقت تک پابندی عائد رہے گی جب تک عدالت اس اقدام کی قانونی حیثیت کا مکمل جائزہ نہیں لے لیتی۔

عدالت نے واضح کیا کہ شہری آزادیوں کے تحفظ اور ریاستی خودمختاری کو یقینی بنانا ضروری ہے۔یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اوریگن میں جاری احتجاجی مظاہروں اور مبینہ پرتشدد واقعات کے پیش نظر نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس پر ریاستی حکام اور شہری حقوق کے کارکنان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔اوریگن کی مقامی حکومت نے اس اقدام کو ریاستی امور میں وفاقی مداخلت قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

مزید خبریں