امریکی فورسز نے گذشتہ سال قندوز میں اپنا دفاع کرتے ہوئے 33 شہریوں کو ہلاک کیا تھا، نیٹو

119

کابل۔ 12 جنوری (اے پی پی) شالی اوقیانوس کی دفاعی تنظیم( نیٹو )نے کہاہے کہ امریکی فوج نے قندوز میںاپنادفاع کرتے ہوئے 33 شہریوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ افغانستان میں بے گناہ اور معصوم شہریوںکی ہلاکتیںگزشتہ سال کے واقعہ کے بعد بڑی نمایاں ہوئیں ۔جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے نیٹو کے حوالہ سے بتایاکہ گذشتہ سال قندوز کے نواحی گاﺅں میںطالبان عسکریت پسندوں نے آبادی والے علاقہ کی عمارت سے امریکی اور افغان فوجیوں پر فائرنگ کی جس پر امریکی فوج کو بھی اپنے دفاع کے لئے فائرنگ کرنا پڑی جس سے خواتین اور بچوںسمیت 33 افغان شہری بھی ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے تھے جبکہ طالبان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 2 امریکی فوجی اور 3 افغان کمانڈوز ہلاک ہو گئے تھے ۔