امریکی قرارداد ہمارے معاملات میں مداخلت ، پی ٹی آئی چاہتی ہےمارشل لالگ جائے، شہلا رضا

123
Syeda Shehla Raza Shah
Syeda Shehla Raza Shah

لاہور۔30جون (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی قرارداد ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ مارشل لاء لگ جائے ۔

وہ پیپلز یوتھ کے رہنما حسین ترمذی سے ان کی والدہ،پیپلز پارٹی کے کارکن وسیم قادری اور حافظ غلام محی الدین سے ان کے بھتیجے کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔اس موقع پر منظر عباس کھوکھر،فیاض بھٹی،شیخ عرفان،ماہ عالم،سلیم قادری،رانا ذوالفقار اورخاور ناہید موہل بھی موجود تھے۔

شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو اور سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پپیلز پارٹی کو بجٹ پر تحفظات تھے جو دور ہو گئے ہیں ،امریکی کانگریس کی قرارداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ مارشل لا لگ جائے ۔