نیویارک ۔ 17 مئی (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ روس اور سعودی عرب کے بعد کویت اور دیگر ملکوں کا بھی پیداوار میں کمی پر رضامندی کا اظہار ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 2 سینٹ کم ہوکر51.80 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 8 سینٹ کمی کے بعد 48.77 ڈالر فی بیرل طے پائے۔