نیویارک ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جو تین ہفتے کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور اجناس مارکیٹ میں بہتری ہے۔انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.62 سینٹ (0.88 فیصد) بڑھ کر 71.19 سینٹ فی پونڈ رہے۔مارکیٹ میں نومبر کیلئے سویا بین کے سودے 12.50 سینٹ بڑھ کر 9.75 ڈالر فی بشل رہے۔