امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخ 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر

150

نیویارک ۔ 3 اگست (اے پی پی) امریکی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے نرخ 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ اس کی طلب میں اضافہ اور ناموافق موسم کے باعث نئی فصل بارے خدشات ہیں۔انٹر کانٹیننٹل ایکسچینج میں روئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.34 سینٹ (0.46 فیصد) بڑھ کر 74.38 سینٹ فی پونڈ رہے۔مارکیٹ میں روئی کی 26009 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 1398 لاٹس زیادہ ہیں۔