امریکی مارکیٹ میں مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ

239

شکاگو ۔ 17 اگست (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں قبل از دوپہر نومبر کیلئے سویابین کے سودے 1.75 سینٹ بڑھ کر 10.11 ڈالر فی بشل رہے جو کہ 22 جولائی کے بعد قیمتوں کی بلند ترین سطح ہے۔امریکی محکمہ زراعت کے مطابق نجی برآمد کنندگان نے 2016-17 ءکے دوران چین کو 1,19,000 ٹن سویابین کی فراہمی کیلئے سودے کیے ہیں۔شکاگو بورڈ میں مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.25 سینٹ بڑھ کر 3.37 ڈالر فی بشل رہے۔اس کے علاوہ بورڈ میں گندم کے ستمبر کیلئے سودے 0.25 سینٹ کم ہوکر 4.22 ڈالر فی بشل رہے۔