امریکی مارکیٹ میں گندم، مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں کمی

77

واشنگٹن ۔ 9 مئی (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں گندم کے نرخوں میں 2 فیصد کے قریب کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر موسم کے باعث پیداوار میں اضافے کے امکانات ہیں۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں جولائی کیلئے گندم کے سودے 8.75 سینٹ کم ہوکر 4.33 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں جولائی کیلئے مکئی کے سودے 5.50 سینٹ کم ہوکر 3.65 ڈالر فی بشل طے پائے۔اسی ماہ کے لیے سویا بین کے سودے 9 سینٹ گرنے کے بعد 9.64 ڈالر فی بشل طے پائے۔