امریکی محکمہ خارجہ پاکستانی حکومت سے تعاون بارے پرعزم ہے

106

واشنگٹن۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) امریکا پاکستان کی مدد اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمہ اور خطہ میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں میں پاکستانی حکومت سے تعاون بارے پرعزم ہے۔ یہ بات امریکی ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہی۔سانحہ کوئٹہ کے حوالہ سے امریکی ترجمان نے اس سانحہ میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے کیڈٹ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی تربیت حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوفناک اور بزدلانہ کارروائی تھی اور یہ بات بھی افسوسناک ہے کہ یہ پاکستانی شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کوئی پہلی کارروائی نہ تھی