واشنگٹن ۔ 5 اگست (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارت کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ‘ امریکا دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کیلئے سارک جیسے مذاکراتی فورم کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ دہشت گردی بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کیلئے ایک حقیقت ہے اور دونوں ممالک کو ملکر کر اس سے موثر طور پر نبرد آزما ہونا پڑے گا۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کے ضمن میں امریکا سارک جیسے علاقائی مکالمے کی حمایت کرتا ہے‘ یقینی طور پر دہشت گردوں سے خطرات کے تناظر میں ہم پاکستان اور بھارت کے مابین قریبی تعاون کی وکالت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سارک وزرائے داخلہ اجلاس جیسے فورمز دونوں ممالک کے درمیان اختلافی اور باعث تشویش امور پر کھلی بات چیت کیلئے ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مارک ٹونر نے کہا کہ امریکا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف ماضی میں بھی اقدامات کئے ہیں اور اب بھی کررہا ہے‘ یقینی طور پر پاکستان ایسے گروپوں کے خلاف اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے