17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کا 50 ہزار سے 60 ہزار سویلین ملازمین...

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کا 50 ہزار سے 60 ہزار سویلین ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

- Advertisement -

واشنگٹن۔19مارچ (اے پی پی):امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے آنے والے مہینوں میں برطرفیوں، استعفوں اور بھرتیوں کو منجمد کرنے کے ذریعے 50 ہزار سے 60 ہزار سویلین ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اے بی سی نیوز نے ایک سینئر دفاعی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئےبتایا کہ محکمہ دفاع اپنے تقریباً 9 لاکھ سویلین ملازمین 5 سے 8 فیصد کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے مطابق پینٹاگون کے سول ملازمین کی ہر ماہ تقریباً 6 ہزار آسامیوں کو ختم کیا جائے گا۔ پینٹاگون اپنے ملازمین کم کرنے کے لئے تین طریقے اختیار کرے گا جن میں ایک رضاکارانہ استعفیٰ، دوسرا پروبیشنری ورکرز کو برطرف کرنا اور معمول کے مطابق چھوڑنے والے ملازمین کی آسامیوں کو ختم کرنا ہے۔یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی اداروں کی ڈائون سائزنگ کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔

- Advertisement -

پینٹاگون کی افرادی قوت میں کمی کی زیادہ تر کوششیں اب تک رضاکارانہ ہیں۔ تاہم، محکمے نے گزشتہ ماہ تقریباً 5,400 پروبیشنری سویلین ورکرز کو کم کرنے کی کوشش کی، جسے قانونی مشکلات کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔وزیر دفاع کو یقین ہے کہ یہ کٹوتیاں فوجی تیاریوں کو نقصان پہنچائے بغیر کی جا سکتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574243

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں