24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی مطالبات کے آگے نہیں جھکیں گے ، ایران

امریکی مطالبات کے آگے نہیں جھکیں گے ، ایران

- Advertisement -

تہران ۔25اگست (اے پی پی):ایران نے کہا ہے امریکا کے ساتھ جاری معاملات ناقابل حل ہیں اور امریکی مطالبات کے سامنے نہیں جھکیں گے ۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ ایران امریکا کے دباؤ کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران کو امریکا کا اطاعت گزار دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایسی غلط امیدوں کے خلاف ایرانی قوم اپنی تمام قوت کے ساتھ کھڑی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جو افراد امریکا سے براہ راست مذاکرات کے لیے ہمیں کہتے ہیں کہ ہم امریکا کے خلاف نعرے بلند نہ کریں،وہ ظاہری منظر دیکھ رہے ہیں، یہ معاملہ حل ہونے والا نہیں ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں