20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزامریکی میٹل بینڈ ’مٹیلیکا‘ آئندہ ماہ سعودی عرب میں پرفارم کرے گا

امریکی میٹل بینڈ ’مٹیلیکا‘ آئندہ ماہ سعودی عرب میں پرفارم کرے گا

- Advertisement -

ریاض ۔29نومبر (اے پی پی):امریکی میٹل بینڈ ’مٹیلیکا‘ پہلی بار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آئندہ ماہ دسمبر میں ہونے والے میوزک فیسٹیول ’ایم ڈی ایل بیسٹ، ساؤنڈ سٹروم‘ میں پرفارم ے گا۔ عرب نیوز کے مطابق ریاض میں 3 روزہ میوزک ایونٹ میں 14 دسمبر کو امریکی میوزک گروپ کا پہلا شو ہو گا۔

میوزک ایونٹ میں کرس براؤن، فیرل ولیمز، ہیر، ٹائیسٹو، ڈیوڈ گوئٹا، بلیک آئیڈ پیز، جے بالون اور اینی میری سمیت دیگر بین الاقوامی ستاروں کی میزبانی بھی کی جا رہی ہے۔سٹیج پر آنے والے عرب ستاروں میں ایلیسا، محمود الاسیلی، حکیم، ماجد المہندس، محمد رمضان، عمائمہ طالب، ربیع صقر، دالیہ مبارک، روبی، نینسی اجرم، رامی صابری، احمد سعد، حامد الشاری سمیت بہت سے دوسرے افراد بھی شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

میوزک فیسٹیول کے رواں برس کے ایڈیشن میں چند اور بین الاقوامی اور علاقائی فنکاروں کے حصہ لینے کی بھی توقع کی جا رہی ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415006

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں