امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی سابق حریف تلسی گبارڈ کا ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان

123
Tulsi Gabbard
Tulsi Gabbard

واشنگٹن۔27اگست (اے پی پی):امریکا کی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق ڈیموکریٹک نمائندہ تلسی گبارڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان اور تصدیق کر دی ہے۔اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ کو آخری حربے کے طور پر دیکھتے ہوئے امن کے حصول میں مخالفین، آمروں، اتحادیوں اور شراکت داروں کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب امریکا کو دنیا بھر کے خطوں میں متعدد محاذوں پر متعدد جنگوں کا سامنا ہے اور جوہری جنگ کے دہانے پر ہے جتنا کہ ہم پہلے کبھی نہیں تھے۔ تلسی گبارڈ نے 2020 میں یہ کہا تھا کہ خود صدر کے لیے انتخاب لڑا کر مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگوں نے خطے کو غیر مستحکم کیا امریکا کو غیرمحفوظ بنایا اور ہزاروں امریکی جانیں ضائع کیں اور یہ کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز اس کے ذمہ دار ہیں۔ گزشتہ ہفتے آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے یہ کہتے ہوئے اپنی انتخابی مہم معطل کر دی کہ وہ عام انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تلسی گبارڈ نے طویل عرصہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا عندیہ دیا تھا حالانکہ اُس وقت وہ ڈیموکریٹ کے طور پر امریکی ایوان میں بیٹھی تھیں۔ 2019 میں جب ایوان نمائندگان میں یوکرین کے ساتھ معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کیا جا رہا تھا تو وہ واحد قانون ساز تھیں جنہوں نے سابق صدر کی حمایت کی تھی۔