امریکی نو منتخب صدرجوبائیڈن پہلے دس دنوں میں کورونا بحران سمیت کئی احکامات پر دستخط کریں گے،رائل کلین

73

واشنگٹن ۔17جنوری (اے پی پی):امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے بعد پہلے دس دنوں میں ان کے کورونا وائرس بحران، معاشی چیلنجوں، نسلی امتیاز اور آب و ہوا کی تبدیلی سمیت متعدد احکامات پر دستخط کرنے کی امید ہے۔ جوبائیڈن کے دفتری امور کے سربراہ رائل کلین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نومنتخب صدر کورونا وائرس بحران، معاشی چیلنجوں، نسلی تفریق اور آب و ہوا کی تبدیلی سمیت کئی ابتدائی کارروائیوں کو دس دن کی مدت کے دوران مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ صدر کی حلف برداری کے بعد دس دنوں میں چار اہم مسائل سمیت کئی کارروائیوں کے احکامات پر دستخط کریں گے، وہ امیگریشن نظام کی بحالی اور لوگوں کے سرکاری کاموں کو کریں گے‘۔انہوں نے کہا کہ 22 جنوری کو بائیڈن کابینہ کو امریکی شہریوں کے لئے اقتصادی ریلیف دینے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بائیڈن کے مجرمانہ انصاف کے نظام میں اصلاح اور آب و ہوا کے بحران سے متعلق عمل کے علاوہ انتظامی اقدامات پر دستخط کی کرنے کی توقع ہے۔