امریکی وزارت خارجہ نے انتقال اقتدار کا عمل شروع کر دیا ہے،مائیک پومپیو

93

واشنگٹن۔25نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےکہا ہے کہ وزارت خارجہ نے اقتدار اور اختیارات کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سروسز ڈیپارٹمنٹ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر اقتدار سونپنا شروع کرنا شروع کر دیا ہے۔مائیک پومپیو نے فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہاکہ آج ہم نے اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع کیا ہے اور اس حوالے سے قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ وائٹ ہاؤس نے جوبائیڈن کو روزانہ خفیہ انٹیلی جنس رپورٹس سے آگاہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ جوبائیڈن کو قومی سلامتی کے بڑے خطرات سے متعلق انٹیلی جنس خدمات کی تازہ ترین معلومات تک رسائی حاصل ہو گی۔وزارت خارجہ نے جوبائیڈن کی ٹیم کے ساتھ ہم آہنگی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اور اسے وزارت دفاع کی سرگرمیوں اور منصوبوں سے متعلق انٹیلی جنس بریفنگ اور معلومات فراہم کیں۔