نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے بارے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے آئندہ ماہ شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔صدر ٹرمپ نے بھی شمالی کوریا بارے جلد پیش رفت کی پیشگوئی کی ہے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنے شمالی کورین ہم منصب ری یونگ ہو سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی اورشمالی کوریا کا چوتھا دورہ کرنے پر اتفاق کیا۔امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے حتمی، مکمل طور پر تصدیق شدہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کوآگے بڑھنے کے لئے کم جونگ ان کی اکتوبر میں شمالی کوریا کے دورہ کی دعوت کو قبول کرلیا ہے ۔مائیک پومپیو ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان دوسری سربراہ ملاقات کرانے کے لئے بھی کوشش کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس اپنی سفارتی کامیابی قرار دیا اور کم جونگ ان کی تعریف کی ہے۔
ہوم بین الاقوامی خبریں امریکی وزیرخارجہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے بارے مذاکرات آگے بڑھانے کےلئے آئندہ...