امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر بات چیت، مسئلہ شام کے سیاسی حل کے لیے اقدامات بارے بات چیت

121

واشنگٹن ۔ 06 مئی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر شام میں تشدد کم کرنے کی کوشش اور وہاں خانہ جنگی کے سیاسی حل کے لیے اقدامات کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ٹلرسن سرگئی لاروف سے شام میں تنازعات کو ختم کر کے محفوظ علاقے بنانے اور وہاں تشدد ختم کرنے کی سمت میں کوئی سیاسی حل نکالنے کے لیے پھر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔