33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ابھی بھی غلطی کا شکار ہیں، 20...

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ابھی بھی غلطی کا شکار ہیں، 20 ستمبر کو کچھ بھی نیا نہیں ہوگا، ایران

- Advertisement -

تہران۔ 19ستمبر(اے پی پی)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں بحال کرنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کی کھوکھلی دھمکیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ(آج) اتوارکو کچھ نیا نہیں ہوگا۔یہ بات محمد جواد ظریف نے اپنی ایک ٹویٹ میںکہی۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ابھی بھی غلطی کا شکار ہیں، 20 ستمبر کو کچھ بھی نیا نہیں ہوگا۔ قرارداد 2231 کو ایک بار پھر پڑھیں،امریکہ جوہری معاہدے کا رکن نہیں ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=217069

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں