واشنگٹن۔ 03 فروری (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے میکسیکو اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات چیت کی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بننے کے بعد ٹلرسن نے پہلی بار چند غیر ملکی ہم منصبوں سے بات چیت کی ہے۔وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق اس بات چیت کی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔