- Advertisement -
برلن ۔ 28 اپریل (اے پی پی)پینٹاگون کے سربراہ اور امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اگلے ہفتے کے دوران جرمنی پہنچ رہے ہیں۔ وہ اس دورے میں جہادی گروپ ’داعش‘ کے خلاف قائم امریکی عسکری اتحاد کے وزرائے دفاع کے ساتھ ایک میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ اِس میٹنگ میں شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’داعش کے خلاف کی گئی کارروائیوں کا جائزہ اور تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دو روزہ میٹنگ جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں ہو گی۔ اسی شہر میں امریکا کی یورپی کمانڈ کا ہیڈکوارٹرز قائم ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2739
- Advertisement -