واشنگٹن۔16نومبر (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ نے دونوں ممالک کےدرمیان فوجی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نےگزشتہ روز امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سربراہی اجلاس کے موقع پر ملااقات کی ۔ امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ فوجی سطح پر تعلقات کو بحال کرنے کا اقدام انتہائی اہم ہے ۔
چین کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں نے مصنوعی ذہانت پر بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ چینی صدر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو قدر کی نگاہ سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسے اہم عالمی چیلنج موجود ہیں جن سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے اور آج ہم نے اس سلسلے میں حقیقی پیش رفت کی ہے۔