میڈرڈ ۔26جون (اے پی پی):امریکی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار بینجمن ٹوڈ شیلٹن اے ٹی پی میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔امریکا کے 19 سالہ ٹینس سٹار لرنر ٹائین نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ہم وطن حریف امریکی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار بینجمن کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹرفائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سپین کے جنوب مغرب کے شہر سانتا پونسا کے گراس کورٹ پر جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں امریکا کے 19 سالہ ٹینس سٹار لرنر ٹائین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار بینجمن ٹوڈ شیلٹن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7(2-7)سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کےلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کے 19 سالہ ٹینس سٹار لرنر ٹائین کا مقابلہ فرانس کے حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ سے ہوگا۔