برسلز۔4اپریل (اے پی پی):یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ نیا ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑی ضرب ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیر لئن نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہی۔
انہوں نے ٹرمپ کےنئے ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک اس اقدام کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، اگر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تو مخالف تدابیر پر مشتمل نیا پیکج سامنے لایا جائے گا۔
ازبکستان کے دار الحکومت میں پڑھے جانے والے بیان میں یورپی کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ امریکی ٹیرف کے جواب میں اقدامات پر مشتمل پہلا پیکج حتمی مراحل میں ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کویورپی یونین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578357