32.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومتجارتی خبریںامریکی ٹیرف کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازی کی فوری...

امریکی ٹیرف کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازی کی فوری ضرورت ہے، افتخار علی ملک

- Advertisement -

لاہور۔6اپریل (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے حالیہ ٹیرف کے نفاذ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

اتوار کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون اور سارک کے درمیان علاقائی تجارت کو مضبوط، زیادہ لچکدار پالیسی اور بڑی طاقتوں پر انحصار کم کر کے پاکستان اپنی معیشت کو محفوظ اور مستحکم کر سکتا ہے، ٹیرف کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کو کثیر الجہتی حکمت عملی اپنانا ہوگی، برآمدی منڈیوں میں تنوع اور تجارتی روابط کو وسعت دینا ضروری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ افریقہ، وسطی ایشیا اور یورپی یونین کے ساتھ تجارتی روابط کو کو فروغ دیا جائے اور برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے لیے صنعت اور ٹیکنالوجی میں جدت کو فروغ دیا جائے، کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کی جائیں اور سیاسی استحکام کو بہتر بنایا جائے تو عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور مینوفیکچرنگ کے شعبے، جو درآمدی خام مال اور مشینری پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں عالمی قیمتوں میں اتار چڑھائو سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں، گھریلو صنعتوں کو مضبوط اور درآمدی متبادل کی حوصلہ افزائی سے ملکی معیشت مزید محفوظ اور مستحکم ہو گی۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی روابط کو بہتر بنانا کر ہم عالمی تجارت کے نئے مواقع بھی کھول سکتے ہیں، حکومت کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر پالیسی سازی کرنی چاہیے تاکہ برآمدات پر نئے ٹیرف کے اثرات کو دور کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں