امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

152
Jessica Pegula
Jessica Pegula

ٹیکساس۔27فروری (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیسیکا پیگولا امریکا میں جاری اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔31 سالہ امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی نوریہ پیریزاس ڈیاز کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت شہر آسٹن میں اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ جمعرات کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 31 سالہ میزبان ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیسیکا پیگولا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی نوریہ پیریزاس ڈیاز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6اور 3-6سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔