امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے پہلی مرتبہ اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

110

ٹیکساس۔3مارچ (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیسیکا پیگولا نے پہلی مرتبہ اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 31 سالہ امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی میک کارٹنی کیسلرکو شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت شہر آسٹن میں اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 31 سالہ میزبان ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیسیکا پیگولا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی میک کارٹنی کیسلرکو سٹریٹ سیٹس میں 5-7اور 2-6سے ہرا کر پہلی مرتبہ اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی جیسیکا پیگولا کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد سات ہوگئی ہے۔