مورسیل۔11فروری (اے پی پی):امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ سباسٹین کورڈا اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ 24سالہ امریکی ٹینس سٹار سباسٹین کورڈا کو مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں فن لینڈ کے حریف کھلاڑی اوٹو ورٹنین نے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
فرانس کے مشہور شہر مورسیل میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ منگل کو پیلس ڈیزسپورٹس ڈی مارسیل میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں فن لینڈ کے حریف کھلاڑی اوٹو ورٹنین نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی سباسٹین کورڈا کو 6-7(3-7)،7-6(7-4) اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔