امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس میں شرکت کریں گی ،ٹینس آسٹریلیا

188
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

کینبرا ۔19دسمبر (اے پی پی):امریکا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار سیرینا ولیمز کی بڑی بہن وینس ولیمز آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ٹینس آسٹریلیا نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ 42 سالہ امریکی ٹینس سٹار آئندہ ماہ جنوری میں شیڈول آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے وائلڈ کارڈ قبول کر لیا ہے۔

وینس ولیمز 42 برس کی عمر میں آسٹریلین اوپن کھیلیں گی، وہ 22 ویں مرتبہ اس ایونٹ میں شریک ہوں گی۔ وینس ولیمز نے 1998میں آسٹریلین اوپن میں ڈیبیو کیا تھا۔وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں اس مرتبہ آسٹریلین اوپن کھیلوں گی، آسٹریلیا میں ہمیشہ مجھے بہت سپورٹ ملی ہے۔امریکی ٹینس سٹار نے یہ بھی کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں ٹینس فینز کے سامنے دوبارہ کھیلوں گی۔وینس ولیمز نے کہا کہ آسٹریلوی شائقین کے لیے دوبارہ کھیلنا اعزاز کی بات ہو گی اور میں رواں سال ٹورنامنٹ میں مزید یادیں بنانے کی منتظر ہوں۔

وینس یا سرینا ولیمز میں سے کسی نے بھی 20 سال میں پہلی بار 2022 میں آسٹریلین اوپن میں حصہ نہیں لیا تھا اور رواں سال کی طرح آئندہ سال 2023 میں بھی سرینا ولیمز میلبورن پارک میں نہیں کھیلیں گی جبکہ ان کی بڑی بہن وینس ولیمز مشہور خاندان کی نمائندگی کریں گی۔ ٹینس آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وینس ولیمز نے اپنے کیریئر میں 22 ویں بار آسٹریلین اوپن کھیلنے کے لیے وائلڈ کارڈ قبول کر لیا ہے۔

آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کریگ ٹائلی نے کہا کہ وہ رواں سال جنوری میں ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ سے محروم ہونے کے بعد وینس ولیمز کی آئندہ سال واپسی پر خوش ہیں ۔ 42سالہ وینس ولیمز نے 2022 میں ڈبلیو ٹی اے ٹور پر صرف چار سنگلز میچز کھیلے اور چاروں میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ اس وقت خواتین کی عالمی درجہ بندی میں 1007 ویں نمبر پر ہیں۔