رام اللہ ۔2اگست (اے پی پی):وزیر خارجہ فلسطینی اتھارٹی ڈاکٹر فارسین آغا بکیان نے دوٹوک اور پر اعتماد انداز میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل اور کے بعض عہدے داروں پر عائد کی گئی امریکی پابندیاں ہماری سفارتی سرگرمیوں کو متاثر نہیں کریں گی۔ نہ ہی یہ پابندیاں ہمارے لیے کسی حیرانی یا دھچکے کا باعث ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ‘ العربیہ ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا ہے۔
ان کے مطابق ماہ ستمبر میں متوقع اہم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بھی متاثر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا یہ پابندیاں فلسطینی اتھارٹی کے لیے نئی بات نہیں ہیں۔اس سے پہلے بھی فلسطینیوں پر کئی بار پابندیاں لگائی جا کی ہیں۔ امریکا نے یہ پابندیاں لگاتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کی حکمرانی اعداد و شمار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تاہم فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے یہ پابندیاں سیاسی نوعیت کی ہیں اور ان کی وجہ بھی سیاسی ہے۔