امریکی پابندیوں کی مزاحمت تیل اور دیگر مصنوعات کی برآمدات سے کریں گے، روحانی

65

تہران۔ 4 مئی (اے پی پی)ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کو امریکی اقتصادی پابندیوں کی مزاحمت تیل کے ساتھ ساتھ دیگر برآمدات میں اضافے کے ساتھ کرنی چاہیے۔ صدر روحانی نے ہفتے کے روز یہ بیان یورینئم کی افزودگی اور متنازعہ جوہری منصوبے میں توسیع کو روکنے کے سلسلے میں امریکی دباو¿ کے رد عمل کے طور پر دیا۔ ایرانی صدر کے مطابق ایران کو تیل اور گیس کی صنعت کے علاوہ دیگر شعبوں میں پیداوار کو ترجیح دیتے ہوئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ واشنگٹن حکومت کی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔