امریکی پابندیوں کے باعث ایران کی قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے امدادی کارروائیوں کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے ، جواد ظریف

72

تہران۔ 3 اپریل (اے پی پی)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی پابندیوں کومعاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ گزشتہ برس سے تہران پر عائد امریکی پابندیوں کے باعث ایران کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے امدادی کارروائیوں کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ایران میں حالیہ سیلاب کے باعث اب تک پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میںجواد ظریف نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ’ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو¿ کی پالیسی‘ کے باعث حکومت کو ریسکیو ہیلی کاپٹر وں اور امدادی کارروائیوںکے لیے ضروری آلات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرائی جائیں ۔