اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) امریکی پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور سفیر ایلس ویلز نے پاکستان کا یکم سے تین جولائی تک تین روزہ دورہ مکمل کر لیا۔منگل کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اسلام آباد میں تین روزہ قیام کے دوران سفیر ویلز نے وزیر خزانہ شمشاد اختر، خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ، چیف آف آرمی …
امریکی پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور سفیر ایلس ویلز نے پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) امریکی پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور سفیر ایلس ویلز نے پاکستان کا یکم سے تین جولائی تک تین روزہ دورہ مکمل کر لیا۔منگل کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اسلام آباد میں تین روزہ قیام کے دوران سفیر ویلز نے وزیر خزانہ شمشاد اختر، خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ اور چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر سے ملاقاتیں کیں۔ وہ کاروباری شخصیات اور اسلام آباد میں متعین دیگر ممالک کے سفیروں سے بھی ملیں۔سفیر ویلز کے دورے کا مقصد پاکستان کے ا±س کردار پر توجہ مرکوز کرنا تھا جو وہ افغانستان میں جاری تنازعہ کو پرامن طریقہ سے حل کرنے کے لیے ادا کر سکتا ہے۔ سفیر نے اعلی حکام کیساتھ ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کے مابین مفید باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔







