امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں تین ماہ کے دوران 3 فیصد اضافہ ہوا، بلوم برگ

305
Bloomberg
Bloomberg

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 3 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ بلوم برگ کی رپورٹ اور سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 29مارچ 2024 کو ڈامریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 277.95 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.3 فیصد اور جاری مالی سا ل کے آغازسے لے کر اب تک 3 فیصد زیادہ ہے۔

بدھ کو نیشنل بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی کرنسی کی قیمت خرید 281.08 اور قیمت فروخت 275.02 روپے ریکارڈکی گئی ۔ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 345.97 روپے اور قیمت فروخت 353.62 روپے ،یورو کی قیمت خرید 296.95 روپے اور قیمت فروخت 302.95 روپے ریکارڈکی گئی ۔

سعودی ریال کی قیمت خرید 73.32 روپے اور قیمت فروخت 74.94 روپے اور اسی طرح یو اے ای درہم کی قیمت خرید 74.87 روپے اور قیمت فروخت 76.54 روپے ریکارڈکی گئی ۔