واشنگٹن ۔18ستمبر (اے پی پی):امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کے دونوں ایوان یوکرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی خبررساں ادارے کےمطا بق انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اس بات کادعو ی کیاکہ امریکی کانگریس میں یوکرین کی حمایت بہت مضبوط ہے۔
انہوں نے کہاکہ انتہائی دائیں بازو کے ہاؤس ریپبلکن کا ایک چھو ٹاگروپ یوکرین کے لیے اضافی حمایت کی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ امریکی کانگریس میں یوکرین کو بہت مضبوط حمایت حاصل ہے ۔