امریکی کانگریس نے ترکیہ کو 40 ایف-16 لڑاکاطیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

94
F-16 fighter

انقرہ ۔13فروری (اے پی پی):ترکیہ میں امریکی سفیرنے اعلان کیا ہے کہ کانگریس نے ترکیہ کو40ایف ۔ 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

العربیہ کے مطابق امریکی سفیر جیف فلیک نے ترکیہ میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ کانگریس کا ترکیہ کو 40 ایف۔ 16 لڑاکا طیارے اور 79 اپ گریڈیشن کٹس حاصل کرنے کی منظوری دینے کا فیصلہ اہم پیش رفت ہے۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو امریکا نے 23 بلین ڈالر کے اس معاہدے کی منظوری دی۔لڑاکا طیاروں کے حوالے سے ترکیہ کی درخواست پر امریکی کانگریس کو اسی دن آگاہ کیا گیا جسے مسترد کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔