امر یکا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ کام کر نے کا خوا ہاں ہے، امر یکی صدر

74
امریکا کے صدر جو بائیڈن

واشنگٹن۔28اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق ملا قات میں صدر با ئیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور امریکا چین کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا خواہاں ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق اس مو قع پر وانگ ای نے کہا کہ چین امریکا کے اس موقف کو اہمیت دیتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنےتعلقات کو مستحکم اور بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔وانگ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ تعاون کے تین اصولوں کے مطابق چین امریکہ تعلقات کو حقیقی معنوں میں مستحکم اور بہتر بنانا ہوگا

جو نہ صرف دونوں ممالک اور دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے بلکہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات کے عین مطابق ہے۔ امریکا کے دورے کے دوران وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیون کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔