نیو یارک ۔ 12مئی(اے پی پی) امر یکا میں کپاس کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز نیو یارک میں آئی سی ای فیوچرز کے تحت کاٹن کی قیمتوں میں1.21فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 76.49سینٹ فی پاﺅنڈ میں طے پائے ۔ کاروباری سرگرمیوں کے تحت 34482لاٹس کا کاروبار ہوا۔