امر یکا کا روس کے ضبط شدہ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں سے ایک ارب ڈالر یوکرین کے لئے استعمال میں لانے کا عندیہ

141

واشنگٹن۔4ستمبر (اے پی پی):امریکی محکمہ انصاف نے روس کے ضبط شدہ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں سے ایک ارب ڈالر یوکرین کے لئے استعمال میں لانے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکا کی ڈپٹی اٹارنی جنرل لیزا موناکو نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو میں بتایا کہ امریکا نے گزشتہ فروری سے اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں روس کے ایک ارب ڈالر کے برابرزرمبادلہ کے ذخائر ضبط کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےامریکی کانگرس سے ان فنڈز کو یوکرینی عوام کی بہتری کے لئے خرچ کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے جن ممالک میں روس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ضبط کئے ہیں ان میں برطانیہ، فرانس ، جرمنی، اٹلی شامل ہیں۔