امسال انسداد پولیو مہم کے دوران 44.2 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،عبدالقادر پٹیل

138
وفاقی وزیر صحت
حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں ، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 44.2 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پیر کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہاکہ رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہو گئی ہے جس میں 44.2 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم 16 تا 20 جنوری ہو رہی ہے ۔حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مہم کے دوران 3 لاکھ 60 ہزارسے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں ۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے والدین اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں ۔بچوں کو مستقل معزوری سے بچانا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ ہر بار ہر مہم میں قطرے پلانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔