اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن دنیا بھر میں امن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جاری جنگیں، نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں امن کے اصولوں کے منافی …
امن، انصاف اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنی ہوگی،ڈاکٹر نفیسہ شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن دنیا بھر میں امن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جاری جنگیں، نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں امن کے اصولوں کے منافی ہیں۔ فلسطین، کشمیر اور دیگر متاثرہ خطوں کی عوام بدستور ناقابلِ بیان مصائب، نقل مکانی اور جانی نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ امن، عوامی حقوق اور انصاف کے لیے آواز بلند کی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پارٹی کی بنیاد رکھی، جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف بہادری سے جدوجہد کی۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو شہریوں کے تحفظ اور عالمی امن کے قیام کے لیے اجتماعی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔ ہمیں متاثرہ افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا چاہیے اور ان کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے آخر میں کہا کہ آئیے اس دن کے موقع پر ہم سب امن، رواداری اور ہمدردی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔








