امن دشمن عناصرکبھی اپنے مقا صد میں کامیاب نہیں ہوسکتے،صوبائی وزیر زراعت

23

پشاور۔ 02 جولائی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر(ر)سجاد بارکوال نے باجوڑ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصرکبھی اپنے مقا صد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی ادارے بہادری کے ساتھ ایسی مذموم کارروایوں کی روک تھام میں مصروف عمل ہیں اور پوری قوم متحد ہوکر امن و سلامتی کے لئے اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

صوبائی وزیر نے اس سانحہ میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت دیگرقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔